• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے بارے اجلاس

پشاوور(جنگ نیوز)چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی زیر صدارت رمضان المبارک کے آخری ایام اور چاند رات پر شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کو ٹریفک حکام نے رمضان المبارک کے دوران رات کے وقت ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے انتظامات‘ تجاوزات کیخلاف کارروائیوں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ چپس رائیڈرز کی جانب سے شہر کے مختلف سیکٹروں میں گشت اور دیگر مہمات بارے بریفنگ دی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے آخری ایام اور چاند رات پر شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے چوکس رہیں اور شہر میں کسی بھی جگہ پر رش نہ بننے دیں۔
پشاور سے مزید