• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی، اعلیٰ کارکردگی پر افسران کو تعریفی اسناد دی گئیں

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد محمد ہارون جوئیہ نے بہترین کارکردگی پر جمعرات کو پولیس افسران سے ملاقات کی، ڈی جی سیف سٹی نے افسران کی فرائض میں اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اسی جذبے کے ساتھ تفویض کردہ اپنے فرائض سر انجام دیں،ہمارا اولین فرض اور ہمارے اس حلف کا ہم سے تقاضا بھی یہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب مت بھولیں ،پولیس افسران کی اچھی کارکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید