اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ مسلم امہ ہو شیار! مسلسل ہزیمتوں کے بعد امریکہ اسرائیل مسلم ممالک کو باہم لڑا کر اپنے مکروہ مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل کو فادر لینڈ کہنے والا مودی کس منہ سے ایران سے تجارتی راستہ مانگ رہا ہے ، پاکستان کے خلاف فتووں نے استعمار پرست مفتیوں کے ایمان کا پول کھول دیا، تاریخ کا اٹل فیصلہ ہے کہ حسینیت ہمیشہ سرفراز رہے گی ، یزیدیت کے حق میں فتوے دینے والے تاریخ میں منہ چھپاتے پھریں گے ، پاکستان اور ایران ایک جیسی یلغار کا شکار ہیں عالم اسلام کو ایک ہو کر ان یلغاروں کو روکنا ہوگا، مسلم ممالک دوست دشمن کو پہچانیں اور باہم متحد ہو کر صیہونیت و شیطنت کے عزائم ناکام بنا دیں۔