راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی، کلر سیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 625 گرام چرس برآمد کی جب کہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو560گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔