اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھا نہ رمنا، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ ہمک اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1,095گر ام چرس، 1,015گر ام ہیر وئن، 520گر ام آ ئس اور مختلف بو ر کے10پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چارمجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔