• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام نے منشیات کیس کے ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا، تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے گزشتہ برس چار دسمبر کو 1480 گرام چرس برآمد ہونے کے الزام میں ملزم عزادار حسین کو گرفتار کیا تھا، دوران سماعت وکیل صفائی بلاول شیر لودھی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے پیش کردہ شواہد ناقص، نامکمل اور جھوٹ پر مبنی ہیں، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے پیش کردہ شواہد میں تسلسل نہیں پایا گیا۔
اسلام آباد سے مزید