راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گھرکی چھت پر موجود نوجوان چھاتی میں فائرلگنے سے شدید زخمی ہو گیا، تھانہ صادق آباد کو احتشام اخلاق عباسی نے بتایا کہ داد سٹریٹ مسلم ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، میرا بھائی توحید اخلاق بعمر25سال مکان کی چھت پر سگریٹ پینے گیا، تھوڑی دیربعد اس کے کراہنے کی آوازیں آئیں تو چھت پر جا کر دیکھا، بھائی خون میں لت پت چھت پر پڑا تھا، کسی نامعلوم شخص نے فائر کیا جو اس کو چھاتی کے بائیں جانب لگا اور آرپار ہو گیا۔