اسلام آباد (ایوب ناصر) اے آئی جی اسپیشل برانچ محمد سرفراز ورک نے جمعرات کو اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل افضل جنان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، شہید کی بلندی درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی خیریت دریافت کی، اے آئی جی نے شہید افضل جنان کی جرات اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا، ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں۔