بھارتی کمنٹیٹر لکشمن شیوارام کرشنن رنگ کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا شکار ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور ہوگیا۔
کمنٹیٹر لکشمن شیوارام کرشنن نے کمنٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر کمنٹری سے الگ ہونے کی وجہ رنگ کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو قرار دیا۔
لکشمن شیوارام کرشنن کے اعلان نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا۔
بھارتی کمنٹیٹر کا کہنا ہے کہ مجھے تقریباً 23 سال تک نظرانداز کیا گیا ہے، مجھے ٹاس اور پریزینٹیشن کے لیے استعمال نہیں کیا گیا، نئے لوگوں کو موقع دیا جاتا رہا۔
لکشمن شیوارام کرشنن کا کہنا ہے کہ روی شاستری جب کوچنگ کر رہے تھے تب بھی نئے لوگوں کو موقع دیا گیا؟
کمنٹیٹر نے سوشل میڈیا پر سوال کیا کہ آپ لوگوں کے نزدیک اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ جواب میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ رنگ کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتا جانا اس کی وجہ ہے۔
بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے لکشمن سے آئی پی ایل میں کمنٹری کا پوچھا تو لکشمن شیوارام کرشنن نے جواب میں کہا کہ وہ ریٹائر ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ کوئی اچھی نہیں ہے لیکن یہ کہانی ٹی وی پروڈکشن کے حوالے سے ہے جلد چیزیں سامنے آ ئیں گی۔
خیال رہے کہ تامل ناڈو سے سامنے آنے والے لکشمن شیوارام کرشنن نے 9 ٹیسٹ اور 16ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔