• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری گاڑیوں کا پٹرول 200 روپے مہنگا، ہائی اوکٹین فیول پر لیوی 300 روپے بڑھا دی، 9 ارب ماہانہ بچت ہوگی جس سے عوام کو ریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پر تعیش (لگژری) گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کے حوالےسے اہم فیصلہ کیاگیا ہے۔وزیراعظم نے نوٹس لیا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہئے۔وزیراعظم نے امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پر تعیش (لگژری) گاڑیوں پر موجودہ لیوی جو کہ 100 روپے فی لیٹر ہے اس میں 200 روپے مزید فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر دیا۔مہنگی ترین گاڑیوں میں ڈلنے والے ہائی آکٹین فیول پر اب سے 300 روپے فی لیٹر لیوی کا اطلاق ہو گا۔اس فیصلے سے حکومت کو 9 ارب روپے ماہانہ بچت ہو گی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کو اس بچت سے ریلیف دیا جائیگااس فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہو گا۔ ملک کا امیر ترین طبقہ بوجھ اٹھائے گا جہاں نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی وہیں صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ہائی آکٹین کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ وزارت کو اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔علاوہ ازیں ملک میں مٹی کا تیل 70.73 روپے فی لیٹر مزید مہنگا ہوگیاعالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں آج سے مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا تھا۔اس طرح صرف دو ہفتوں میں مٹی کا تیل 120 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید