راولپنڈی (راحت منیر/) محکمہ سول ڈیفنس حکام کے مطابق اینٹی ڈرون گن EMG-150 راولپنڈی پہنچ گئی ۔6کلو وزن کی اینٹی ڈرون گن میں آٹھ فریکوینسیز موجود ہیں ۔ 2سے 3کلومیٹر کی رینج میں دشمن کے ڈرون کو جام کر کے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گن ہائی گین ڈائریکشنل اینٹینا کے ذریعے درست نشانہ کے ساتھ ساتھ دشمن ڈرون کے کنٹرول سگنل میں مداخلت کر کے اسے فوری لینڈ یا ناکارہ بھی بنا سکتی ہے۔یہ گن سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان کے حوالے کی تھی۔ اینٹی ڈرون گن کے استعمال کیلئے سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اینڈ اینٹی ڈرون سکواڈ کو نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن( این آر ٹی سی) سے تربیت دلائی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب بھر میں سول ڈیفنس کو اینٹی ڈرون گن فراہم کریگا۔