• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) 2025میں پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا۔ دہشت گردی واقعات اور اموات میں نمایاں اضافہ، 1139افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے، عالمی سطح پر دہشتگردی اثرات میں کمی آئی لیکن مغربی ممالک میں اکیلے حملہ آوروں کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ کالعدم ٹی ٹی پی ودیگر گروہوں نے بیشتر حملوں کی ذمہ داری لی اور افغان سرزمین کو مبینہ استعمال کیا گیا۔ آسٹریلیا کے ادارے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی تازہ عالمی دہشت گردی رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا جہاں 1139 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے، جو ایک دہائی کی بدترین صورتحال ہے، جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت چند بڑے گروہوں نے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری لی اور افغانستان کی سرزمین کو مبینہ طور پر استعمال کیا گیا، دوسری جانب افریقی ممالک خصوصاً برکینا فاسو، نائجیریا اور صومالیہ بھی شدید متاثر رہے اگرچہ کچھ علاقوں میں ہلاکتوں میں کمی دیکھی گئی، عالمی سطح پر دہشت گردی کے مجموعی اثرات میں کمی آئی لیکن مغربی ممالک میں اکیلے حملہ آوروں کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ بھارت میں دہشت گرد حملوں اور اموات میں کمی آئی مگر وہ اب بھی جنوبی ایشیا کے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید