• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، چار نئے ڈپٹی کنٹرولرز دفاتر کے قیام کا فیصلہ، ورکنگ مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے مسلح افواج کو بروقت سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرگودھا، اوکاڑہ، پنو عاقل اور حیدرآباد میں چار نئے ڈپٹی کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس ( ڈی سی ایم اے) دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی ایم اے ڈی ذرائع کے مطابق اس پر ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور منظوری کیلئے کیس وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کنٹرولرز دفاتر کے قیام سے سی ایم اے دفاتر جانے کی بجائے قریبی شہروں میں ہی مسلح افواج کے افسران و ملازمین سے متعلقہ کام ہو سکیں گے ، اس سے ان کے وقت کی بھی بچت ہو گی ۔

اہم خبریں سے مزید