• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

پشاور (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیرصدارت منگل کے روزاپریل 2026 کی قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انتظامیہ تر جمان کے مطابق اجلاس میں آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مائیکرو پلاننگ سمیت سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے شرکا کو مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور سو فیصد اہداف کے حصول کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ایک اہم قومی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
پشاور سے مزید