• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطرتعطیلات کے دوران ریسکیو 1122ملاکنڈ کی خدمات

پشاور(اے پی پی)عیدالفطر تعطیلات کے دوران ریسکیو 1122ملاکنڈ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصرخان کی نگرانی میں مجموعی طور پر 60 ایمرجنسیز میں خدمات فرایم کیں جبکہ 63 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122ملاکنڈ کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 38 میڈیکل ، 16 ٹریفک حادثات، 2 آگ لگنے ، 1 تشدد کا واقعہ اور 3ریکوری آپریشنز شامل ہیں۔ مزید برآں کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 1330کالز موصول ہوئیں جن میں 942 فیک کالز بھی شامل تھیں جبکہ اس دوران کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان نے ریسکیو اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہنگامی صورتحال میں تعاون کریں اور غیر ضروری کالز سے گریز کریں۔
پشاور سے مزید