پشاور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ سیزن 11سے قبل پشاور زلمی نے اپنی اسکواڈ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق تنزید حسن تمیم کو پی ایس ایل 11کے لیے زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ لیگ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ایونٹ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کیا گیا ہے، تاہم ان کی دستیابی ایک مخصوص مدت تک محدود ہو سکتی ہے۔تنزید حسن تمیم کی شمولیت کے بعد وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیش کے چند کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ انہیں حالیہ عرصے میں عمدہ کارکردگی کے باعث منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔