پشاور(جنگ نیوز)وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کے عوام دوست ویژن اور سی ای او پیسکوانجینئر اختر حمید خان کی ہدا یت پر جنرل منیجر آپریشن پیسکو انجینئر محمد زبیر خان آج مورخہ 25 مارچ بروز بدھ صبح09:00 بجے سے 11:00 بجے تک فیس بک پر لائیو کچہری کا انعقاد کریں گے۔ای کچہری کے دوران پیسکو ریجن بشمول پشاور، خیبر، صوابی، مردان، سوات، ڈی آئی خان اور بنوں سرکلز کے صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل / شکایات کا اندراج کمینٹ سیکشن میں کرا سکتے ہیں اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے پیسکو انتظامیہ موقع پر احکامات جاری کرے گی۔ ای کچہری کے دوران اپنا مکمل نام، پتہ، رابطہ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی بتائیں۔ای کچہری پیسکوآفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/PESCOKPK پر صبح 09:00 سے 11:00 بجے تک منعقد کی گئی ہے ۔