• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او خیبر کا تھانہ جمرود کا اچانک دورہ

پشاور(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے منگل کے روز تھانہ جمرود کا اچانک دورہ کیا۔ تر جمان کے مطابق ڈی پی او نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ تمام کام معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے ڈی آر سی جمرود میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی اور بہتر ماحول کی فراہمی پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ڈی پی او وقار احمد نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پولیس نظام کو مزید مثر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔
پشاور سے مزید