• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کے تمام ریسکیو 1122اسٹیشنز میں شجرکاری مہم کامیابی کیساتھ مکمل

پشاور (اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کے احکامات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹر عمران خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر ضلع مردان کے تمام ریسکیو1122 اسٹیشنز میں شجرکاری مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی۔ اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں مردان کے تمام سٹیشنوں میں مختلف اقسام کے پودے لگاتے ہوئے ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور عوام میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شہری کو اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ آئندہ نسلوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 مردان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ایسے فلاحی اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔
پشاور سے مزید