• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات، 3520امتحانی ہالوں کی نگرانی کی حکمت عملی تیار

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی (ای ایم اے) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے دوران امتحانی مراکز میں شفافیت، نظم و ضبط اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع اور مربوط نظام وضع کر لیا جس کے تحت صوبہ بھر میں قائم 3520امتحانی ہالوں کی نگرانی کی جائے گی جو ک ہروزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اتھارٹی منظوراحمد آفریدی کی جانب سے تیار کردہ منصوبے کے تحت روزانہ ساڑھے 7سو مانیٹرز امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے جہاں ہر مانیٹر کو دو امتحانی ہالوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید فعال اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔حکام کے مطابق نگرانی کے دوران امتحانی عمل سے متعلق مختلف اہم پہلوؤ ں کا جائزہ لیا جائے گا جن میں امتحان کی جاری کلاس کی تصدیق، ہال میں بجلی اور روشنی کی دستیابی، طلبہ کے درمیان مناسب فاصلہ، پینے کے صاف پانی کا انتظام، فرنیچر اور کرسیوں کی موجودگی شامل ہیں۔اس کے علاوہ نگران عملے کی تعداد، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کی موجودگی اور ممنوعہ مواد سے متعلق نشانات یا پوسٹرز کی موجودگی بھی چیک کی جائے گی۔
پشاور سے مزید