• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم تابناک اور فیصلہ کن دن ہے، اسلامی جمعیت طلبہ

پشاور (آئی این پی )ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ 23 مارچ یومِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم تابناک اور فیصلہ کن دن ہے۔ یہ دن ہمیں قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے،جب برصغیر کے مسلمانوں نے علامہ محمد اقبال کے تصورِ خودی اور ایک الگ تشخص کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست کے قیام کا عزم کیا۔ یہی عزم آگے چل کر نظریۂ پاکستان کی مضبوط بنیاد بنا۔ سنٹرل سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ نظریۂ پاکستان درحقیقت ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست کا تصور ہے جہاں قرآن و سنتِ نبوی ﷺ کے آفاقی اصولوں کے مطابق عدل و انصاف، مساوات، رواداری اور اخوت کا نظام قائم ہو، اور ہر شہری کو اس کے بنیادی حقوق عزت و وقار کے ساتھ میسر ہوں۔
پشاور سے مزید