پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نماز عیدالفطر گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کی، نماز عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن، ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی، گورنر نماز عید ادائیگی کے بعد شہریوں کیساتھ گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد پیش کی. گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کی جانیوالی عید نماز میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام علاقہ اور گورنر ہاؤس کے عملہ نے شرکت کی۔