• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل کی ایران کیساتھ جاری جنگ سے خود کو الگ رکھے ہوئے ہیں، قطر

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

قطر نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکا اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ سے خود کو الگ رکھے ہوئے ہے، کسی بھی قسم کی کشیدگی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حصہ نہیں بنے گا۔

جنیوا میں اقوامِ متحدہ میں قطر کی نمائندہ ہند بنت عبدالرحمٰن المفتاح نے کہا کہ کسی ایسے ملک کو نشانہ بنانا جو تنازع کا حصہ نہیں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر نے شروع سے ہی خود کو اس جنگ سے الگ رکھا ہے اور کشیدگی میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے، تاہم ایران کی جانب سے قطر اور دیگر پڑوسی ممالک کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید