• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ تنازع بھارت کی داخلی معیشت کیلئے چیلنج بن گیا، ماہر بین الاقوامی امور

پروفیسر جان میئر شائمر(فائل فوٹو)۔
پروفیسر جان میئر شائمر(فائل فوٹو)۔

ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر جان میئر شائمر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا تنازع بھارت کی داخلی معیشت کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے پولیٹیکل سائنٹسٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ایک نقصان اٹھانے والا ملک بنتا جا رہا ہے۔

انکے مطابق دلچسپ سوال یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع سے بھارت کو کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا، یہ بحران گیس، کھاد اور خوراک کی پیداوار کی قیمتوں کو بڑھا دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید