• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمی نے اس بار اپنی بڑی کمزوری کو دور کر لیا: بابر اعظم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے آغاز سے قبل بابر اعظم نے پشاور زلمی کی بولنگ سے متعلق خدشات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے اس بار اپنی بڑی کمزوری کو دور کر لیا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے پی ایس ایل 11 کے کپتانوں کی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ گزشتہ سیزنز میں ٹیم کی بولنگ ایک مسئلہ رہی، تاہم اس بار نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ صرف مضبوط بولنگ اٹیک ہونا کافی نہیں بلکہ اصل کامیابی پلان پر عملدرآمد میں ہے، اگر حکمتِ عملی پر صحیح طریقے سے عمل نہ کیا جائے تو بہترین بولرز بھی فائدہ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اس بار مکمل توجہ اپنے پلانز پر عمل کرنے پر دے رہی ہے اور بہتر کارکردگی کے لیے پُرامید ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی 2017ء کی چیمپئن ٹیم ہے، جو گزشتہ چند سیزنز میں بولنگ کے مسائل کے باعث مشکلات کا شکار رہی ہے اور 2021ء سے 2025ء کے دوران متعدد بار 200 سے زائد رنز اسکور کر چکی ہے۔

پشاور زلمی اپنی پی ایس ایل 11 مہم کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نئے ٹیم راولپنڈیز کے خلاف کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید