بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل ہوم سیزن کا اعلان کردیا جس میں وہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے اور آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔
بھارت میں 21 انٹرنیشنل میچز 17 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
بھارت کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ہوگا، جس میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 27 ستمبر سے 17 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا ٹیم کی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13 دسمبر سے 27 دسمبر تک شیڈولڈ ہیں۔
زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے میچز 3، 6 اور 9 جنوری کو کھیلے گی۔
آسٹریلوی ٹیم بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی، سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچز شامل ہیں جو آئندہ برس 21 جنوری سے 3 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔