انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2028 لاس اینجلس اولمپکس کے خواتین مقابلوں میں شرکت کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
آئی او سی کا کہنا ہے کہ اولمپک مقابلوں میں خواتین کی کیٹیگری میں صرف بائیولوجیکل خواتین کو شرکت کا حق ہوگا۔ ایک بار ہونے والا جینیاتی ٹیسٹ ایتھلیٹ کی پوری زندگی کے لیے مؤثر ہوگا۔
عالمی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایس آر وائی جین مثبت آنے والے ایتھلیٹس خواتین کیٹیگری کے لیے نااہل ہوں گے، تاہم کچھ غیر معمولی طبی صورتحال والے اور آئی او سی والے ایتھلیٹس کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کہا کہ نئی پالیسی کا اطلاق 2028 اولمپکس سے ہوگا۔ ایس آر وائی مثبت ایتھلیٹس مرد، مکسڈ یا اوپن کیٹیگری میں حصہ لے سکیں گے۔
آئی او سی کا کہنا ہے کہ خواتین مقابلوں میں شرکت کیلئے ٹیسٹ رزلٹ کا منفی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔