کراچی (جنگ نیوز) انٹرٹینمنٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر ہے کہ سال کی سب سے بڑی محبت کی داستان دیکھنے کی منتظر نگاہوں کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔ جیو اور بابر جاوید کی نئی ڈرامہ سیریل ”ہمراہی“ کا پریمیئر جمعہ کی شب8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر ہوگا۔ ڈرامہ سیریل ”ہمراہی“ کی داستان کو زنجبیل عاصم نے اپنے قلم سے تراشہ ہے۔ جبکہ دلکش کرداروں کو معروف ہدایتکار بابر جاوید کی ڈائریکشن نے اِنتہائی خوبصورتی سے نکھار دیا ہے۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں شہزاد نواز، لیلیٰ واسطی، ایوب کھوسو، ندا ممتاز، عدنان شاہ، ٹیپو، اظفر رحمان، ہاجرہ یامین، عاریز اور دیگر ساتھی فنکاروں نے اس کے مرکزی کردار دانش تیمور اور حبا بخاری کے عشق اور جنون کو کہانی کے نشیب و فراز سے روشناس کرایا ہے۔ محبت کرنے والے ہر دِل کو مسحور کرتے ڈرامہ سیریل کے گیت کو جمیل احمد کی شاعری اور محمد علی کی مدھر آواز کے ساتھ فرخ عابد اور شعیب فرخ نے کمپوز کیا ہے۔ جیو اور بابر جاوید کی یہ دلچسپ پیشکش پروموشن کی جھلک سے ہی شائقین کو بے قرار کررہی ہے۔ ڈرامہ سیریل ”ہمراہی“ 27 مارچ سے ہر جمعہ اور ہفتے کی شب8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔