پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی میں کنگز میں شامل لیگ اسپنر ایڈم زیمپا مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایونٹ کے بڑے میچ سے قبل ایڈم زیمپا نے مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی اور اس دوران ٹپس دیں۔
آسٹریلوی اسپنر نے ٹریننگ سیشن کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو بولنگ تیکنیک سے آگاہی بھی دی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے معروف لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا یہ پی ایس ایل ڈیبیو ہے۔