پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل کے لیے کافی پرجوش ہوں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پہلی اننگز کے اختتام پر گفتگو میں معین علی نے کہا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بڑی فرنچائز ہے، بطور کھلاڑی اور آل راونڈر آپ کو پرفارم کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے خلاف کافی کھیلا ہوں، ڈیوڈ وارنر جس طرح سے چیزوں کو لے کر چل رہے ہیں وہ کافی شاندار ہے۔
آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور سلمان آغا ایسے کھلاڑی ہیں، جن کے ساتھ فرنچائز کرکٹ میں کھیلنا چاہتا تھا۔
معین علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 29 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی، 3 چھکے اور 4 چوکے بھی لگائے۔