امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے، جسے ’نو کنگ‘ تحریک کا نام دیا گیا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ نو کنگز مظاہروں میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف امریکا میں ریلیاں نکالی گئیں، امریکا کی 50 ریاستوں میں 3 ہزار 200 احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
احتجاجی مظاہروں میں امریکی تاریخ میں سب سےبڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے، اس سے پہلے دو بار ہونے والے نوکنگز احتجاج میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔
خیال رہے کہ امریکا میں نو کنگز نامی تحریک ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک احتجاجی مہم ہے جو 2025 میں ان کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد سے سب سے نمایاں عوامی مزاحمت بن کر سامنے آئی ہے۔
یہ گزشتہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں تیسری بار ہے کہ اس تحریک کے تحت بڑے پیمانے پر عوام سڑکوں پر نکلے ہیں، جو امریکا میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم اور عوامی بے چینی کی عکاسی کرتا ہے۔
مظاہرین حکومت پر ’قانون کی خلاف ورزی‘ اور ’سخت گیر پالیسیوں‘ کا الزام لگا رہے ہیں