امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، ہم اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم ایران سے جلد نکل جائیں گے، گیس کی قیمتیں دوبارہ کم ہوجائیں گی، صدر ٹرمپ ایران جنگ کو کچھ اور عرصے تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے، ایرانی حکومت کو طویل عرصے تک غیر مؤثر بنانا جنگ کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تنازع سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یہ عارضی ردعمل ہے، گیس کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی۔