• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ایک بار پھر حملہ کردیا۔

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کی طرف حوثیوں کے دوسرے میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حوثیوں نے اسرائیل کی طرف کروز میزائل داغا ہے۔

سی این این کے مطابق اسرائیل نے حوثیوں کی طرف سے فائر میزائل انٹرسیپٹ کر کے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ یمن کے حوثی آج ایران، امریکا، اسرائیل جنگ کا حصہ بن گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کی جانب کئی بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری کے مطابق انہوں نے اسرائیلی اہداف پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غرب اردن کی طرف آیا حوثیوں کا میزائل نشانے پر پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید