ترکیے کے وزیر خارجہ حقان فیدان 2 روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق حقان فیدان 29 سے 30 مارچ کو اسلام آباد میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترک وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دورے کے دوران خطے کی صورتحال، حالیہ پیشرفت پر مشاورت ہوگی۔
ترک وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کی اسلام آباد کے اجلاس میں شرکت کو علاقائی سفارتکاری میں اہم پیشرفت قرار دیا، اس اجلاس میں اہم علاقائی امور زیر غور آئیں گے۔