• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین کمیشن کی مرکزی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

یورپین کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ 24 مارچ کو اس کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر سائبر حملہ کیا گیا، جس سے یورپین ویب سائٹ متاثر ہوئی ہے۔

کمیشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود ویب سائٹس سے کچھ ڈیٹا حاصل کیا گیا ہو، تاہم حملے کو فوری طور پر قابو میں کر لیا گیا۔

یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ حملے کے مکمل اثرات کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اندرونی سسٹمز اس سائبر حملے سے متاثر نہیں ہوئے، حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔

سائبر اٹیک سے متعلق یورپین کمیشن نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم اس واقعے نے یورپی یونین کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید