• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ ایران جنگ میں نقصان کے بعد کروشیا پہنچ گیا

اسپلٹ ( جنگ نیوز) امریکی طیارہ بردارجہاز جیرالڈفورڈ ایران جنگ میں نقصان کے بعدکروشیا پہنچ گیا۔ مرمت اور دیکھ بھال کی جائے گی، 5ہزار اہلکار اور 75جنگی طیارے موجود، 12مارچ کو آگ لگی تھی،نو ماہ طویل تعیناتی کے دوران جہاز کو پلمبنگ مسائل کا بھی سامنا رہا ، تقریباً 650ٹوائلٹس متاثر ہوئے۔ امریکی طیارہ بردار جہازجیرالڈ آر فورڈ جو ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی کارروائیوں میں شامل رہا، ہفتے کے روز کروشیا کی ایڈریاٹک بندرگاہ اسپلٹ میں مرمت اور دیکھ بھال کے لیے پہنچ گیا۔ 12 مارچ کو بحیرہ احمر میں آپریشن کے دوران جہاز کے مرکزی لانڈری روم میں غیر جنگی نوعیت کی آگ لگ گئی تھی جس میں تین اہلکار زخمی جبکہ تقریباً 200 اہلکار دھوئیں سے متاثر ہوئے اور جہاز کے سو سے زائد سونے کے مقامات متاثر ہوئے۔ نو ماہ کی طویل تعیناتی کے دوران جہاز کو پلمبنگ مسائل کا بھی سامنا رہا جس سے تقریباً 650 ٹوائلٹس متاثر ہوئے۔ کروشیا پہنچنے سے قبل جہاز نے یونان کے جزیرے کریٹ کے سوڈا بے میں عارضی قیام کیا تھا۔ پانچ ہزار سے زائد اہلکاروں اور 75 جنگی طیاروں سے لیس دنیا کے سب سے بڑے امریکی طیارہ بردار جہاز کی آمد کو امریکا اور کروشیا کے درمیان دفاعی تعلقات کے اظہار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید