کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے اپنے 18مئی کے اجلاس میں قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار اور اس سے ملحقہ علاقوں سے متعلق انتظامی اور ترقیاتی امور کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ذیلی کمیٹی کی تشکیل درج ذیل ارکان پر مشتمل ہے:سینیٹر سید وقار مہد ی کنوینر، جبکہ ارکان میں سینیٹر سرمد علی،سینیٹر بشریٰ انجم بٹ شامل ہیں، کمیٹیمزارِ قائد اور اس کے اطراف کے ایریا سے متعلق مختلف انتظامی اور ترقیاتی مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے سفارشات پیش کرے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی ا پنے پہلے اجلاس کے 60 دن کے اندر اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔