کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ اساتذہ کے امتحانات اور تدریس کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت تمام اساتذہ کرام، افسران، ملازمین اور طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام کمپسز کے امتحانات مقررہ امتحانی شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ امتحانی ڈیوٹیوں اور اوقات کار میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور امتحانات کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کریں۔