• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کا بجلی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عوامی حقوق کی بحالی ، پٹرول ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی مجموعی صورتحال کے خلاف آئندہ چند دنوں بعد ملک گیر بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ،ملک بھر کے ذمہ داران کے آن لائن اجتماع سے منصورہ سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان آئندہ دس روز تک ممبرسازی کی مہم میں تیزی لائیں اور اہداف حاصل کریں، جماعت اسلامی کسی سازش، خفیہ سمجھوتے یا غیر جمہوری طریقے سے اقتدار حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کی حمایت سے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔ رائے عامہ کے بغیر آنے والا کوئی بھی انقلاب پائیدار نہیں ہوتا۔
اہم خبریں سے مزید