پشاور(ارشد عزیز ملک )محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل میں میرٹ کی پامالی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں دستیاب دستاویزات کے مطابق ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے امتحان میں سرفہرست پوزیشنیں حاصل کرنے والےتمام امیدوار حتمی انتخاب سے باہر ہو گئے، جبکہ میرٹ لسٹ میں کافی نیچے موجود امیدوار انٹرویوز میں غیر معمولی نمبر حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق زون ون میں ایٹا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 87 نمبر حاصل کیے گئے تھے، تاہم تقرری کے لیے منتخب امیدواروں میں ایسے افراد بھی شامل تھے جو میرٹ لسٹ میں کافی نیچے موجود تھے۔