کراچی(مطلوب حسین ) ایف آئی اے نے مبینہ طور پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس پرازبکستان جانے والے دو مسافرون کو آف لوڈ کردیا،تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ازبکستان جانے والے دو مسافروں کے پاسپورٹس پر مبینہ طورپرجعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں آف لوڈ کر دیا،،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت مہتاب جان ساکن کیچ اور محمد حسین علی ساکن رحیم یار خان کے نام سے ہوئی، جو ازبکستان کے بزنس/ورک ویزوں پر سفر کر رہے تھے،دورانِ جانچ معلوم ہوا کہ دونوں مسافروں کو 13 اپریل 2026 کو پروٹیکٹر نہ ہونے کی بنیاد پر پہلے بھی آف لوڈ کیا جا چکا تھا۔