• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایمریٹس ایئر نے اماراتی خواتین کو ہوا بازی میں بااختیار بنانے کے عزم کے اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے2قابل اماراتی خواتین پائلٹس کو کپتان کے عہدوں پر ترقی دی ہے۔ حنان محمد جواد اور بخیتا المہیری دونوں اماراتی گروپ کے نیشنل کیڈٹ پائلٹ پروگرام کے ذریعے اہم عہدوں تک پہنچیں۔ حنان محمد جواد نے 2008 میں کیڈٹ پائلٹ پروگرام کے ذریعے ایمریٹس میں شمولیت اختیار کی اور پائلٹ کے طور پر 9,253 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید