کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر ملکی امن و امان، بین الصوبائی تعاون، منشیات کے خاتمے، اور عوامی خدمات کی بہتری سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں منشیات کے روک تھام اور امن امان سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔