کراچی (نیوز ڈیسک) ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے منصوبے پر البانیہ میں تنازع، عوامی احتجاج سازان جزیرے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، تاریخی فوجی اڈے کو سیاحتی مرکز بنانے کا منصوبہ، جہان3,500بنکر اور سرنگیں موجود،ملکی ترقی کیلئے اہم ہے، حکومت کا منصوبے کاجاری رکھنے کا عندیہ،ماحولیاتی تنظیمیں شدید مخالفت کا اظہار کررہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق البانیہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر کے اربوں ڈالر کے سیاحتی منصوبے کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔