• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: چور 1 لاکھ ڈالرز کی 12 ٹن چاکلیٹ لے اڑے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سوئس فوڈ کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں ایک بڑی واردات کے دوران چور تقریباً 12 ٹن چاکلیٹ لے اڑے۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک ٹرک، جس میں چاکلیٹ کی نئی رینج کے تقریباً 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد بارز لوڈ کئے گئے تھے، چوری کر لیے گئے۔ اندازوں کے مطابق چوری شدہ چاکلیٹ کی مالیت 1 لاکھ ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے۔

یہ ٹرک وسطی اٹلی میں واقع پروڈکشن فیسلٹی سے روانہ ہوا تھا اور اسے پولینڈ پہنچنا تھا، تاہم یہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا۔

کمپنی نے اس واقعے کو یورپ میں بڑھتی ہوئی کارگو چوری کی وارداتوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں، تاہم اب تک نہ تو گاڑی کا سراغ مل سکا ہے اور نہ ہی اس میں موجود سامان کا۔

ابھی تک چوری کی وجہ واضح نہیں ہو سکی کیونکہ ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہیں، ماہرین کے مطابق سب سے بڑی وجہ اس چاکلیٹ کی ممکنہ دوبارہ فروخت ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید