• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای: ایران کے میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز شئیر کرنے کے الزامات پر 70 برطانوی شہری گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرنے کے الزامات پر 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے۔ بعض گرفتار افراد کی ضمانت پر رہائی ہوگئی تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا بھی جرم ہے اور تصاویر وصول کرنے کی سزا 10 برس قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ ہوسکتی ہے۔

جنگ سے پہلے 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے اور ایران جنگ شروع ہونے کے بعد خیال ہے کہ ان میں سے نصف برطانیہ واپس آچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید