• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں سرخ آسمان، لوگ خوف میں مبتلا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

جمعہ کو مغربی آسٹریلیا کے سیاحتی شہر ڈینہم کے آسمانوں پر انتہائی پُراسرار منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب اچانک آسمان سرخ ہوگیا۔

سرخ آسمان کا نایاب منظر دیکھ کر مقامی و غیر مقامی لوگ حیران و خوف میں مبتلا ہوگئے۔

اس نایاب منظر کی وجہ طوفان کے وسیع گرد و غبار کے بادل اور مخصوص موسمی حالات تھے۔

ٹراپیکل سائیکلون ناریل ایک تاریخی طور پر غیر معمولی نظام رہا، کیونکہ یہ پچھلے 20 سالوں میں آسٹریلیا کے 3 مختلف خطوں میں لینڈ فال کرنے والا پہلا طوفان تھا۔

کوئنزلینڈ اور شمالی علاقہ جات کے بعد یہ بحرِ ہند میں دوبارہ طاقتور کیٹیگری 4 کے سائیکلون میں تبدیل ہو گیا۔

رہائشیوں نے ماحول کو پراسرار اور خاموش قرار دیا، جبکہ ایک مقامی فرد کے مطابق اب ہم کوڈ ریڈ میں ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، یہ منظر بہت عجیب ہے۔

ہفتے کی شام تک طوفان کی ٹراپیکل خصوصیات کم ہونا شروع ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اگرچہ فوری طور پر طوفان کا خطرہ ختم ہو چکا ہے تاہم حکام فلڈنگ کے حوالے سے الرٹ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید