ہنگورجہ(عبدالمجید بھنبھرو) ہنگورجہ: خیرپور میں گندم کا بمپر فصل تیار کٹائی شروع ہوگئی گندم کا سرکاری ریٹ35سو روپیہ فی من مقررگندم مارکیٹ میں آنے سے گندم کا ریٹ 35سو روپے سے کم ہوکر 3ہزار روپے فی من ہوگیا تفصیلات کےمطابق خیرپورمیں گندم کا بمپر فصل تیار گندم کی کٹائی شروع ہوگئی گندم کا سرکاری ریٹ35سو روپیہ فی من مقررگندم مارکیٹ میں آنے سے گندم کا ریٹ 35 سو روپے سے کم ہوکر 3ہزار روپے فی من ہوگیا آبادگار رہنما آفتاب احمد بھنبھرو،محمد یوسف ٹانوری اور دیگر کا کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے سندھ میں10لاکھ میڑک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیاگیا ہےجبکہ گندم پر آبادگاروں کا بڑا خرچہ آتا ہے سرکار کو چاہیے کہ 30لاکھ میٹرک ٹن گندم آباد گاروں سے خریدےانہوں نے کہاکہ25ایکڑ سے زائد آبادگاروں کی گندم نہ خریدنے کی وجہ سے آبادگاروں کو بڑا نقصان ہوگا اور خدشہ ہے کہ گندم کا ریٹ2ہزار روپیہ فی من تک آجائے گا انہوں نے کہاکہ خیرپورضلع میں10گندم کے سرکاری مراکز قائم کیے گئے ہیں اس سے قبل خیرپور میں گندم کے55سرکاری خریداری مراکز تھے وہ ختم ہوکر کے10مراکز قائم کیے گئے ہیں جوسرکاری گودام ہیں انہوں نے کہاکہ مراکز ختم ہونے کےبعد آبادگاروں کو ٹرانسپورٹ کا زیادہ خرچہ آتا ہے انہوں نے کہاکہ مراکز قائم ہونے کے بعد ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کی گئی جبکہ سرکار کی طرف سے باردانہ آبادگار خود لیکر آئے گا جس پر باردانے کے 50کلو والے کٹے پر 60 روپیہ اور سو کلو گرام کی بوری کا ایک سو روپیہ اضافی دیا جائے گا آبادگاروں کا کہنا ہےکہ 2سو روپے میں سوکلو گرام کی بوری ملتی ہے جبکہ 50 کلو والا کٹا 80روپے میں ملتا ہے انہوں نے کہاکہ محکمے خوراک کی جانب سے آبادگاروں سے فی ایکڑ5 بوری 12من گندم خریدی جائے گی جبکہ25ایکڑ سے کم آبادگاروں سے گندم خریدکی جائے گی ۔