کراچی (نیوز ڈیسک) پیدائشی شہریت کیس، ٹرمپ اور سپریم کورٹ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار، عدالتی فیصلوں پر صدر کی برہمی میں اضافہ، امیگریشن پالیسی کا اہم ستون چیلنج، ممکنہ شکست کے خدشات نمایاں ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملک کی اعلیٰ عدالت کے درمیان تعلقات ایک نئی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں، خاص طور پر تجارتی محصولات سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد صدر کی ناراضی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔