• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹر سڈل نے پی ایس ایل کو آسٹریلوی طرز کی لیگ قرار دے دیا

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آسٹریلیا کی طرز کی لیگ قرار دے دیا۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں زیادہ فرق نہیں دیکھا آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔

پیٹر سیڈل نے کہا کہ ایونٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، دو وینیوز پر میچز ہیں اس لیے کنڈیشنز ایک جیسی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان کی طرف سے بھی موقع ملے گا۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے فاسٹ بولنگ اچھی لگتی ہے، میں بیسٹ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں اسی لیے میں اب تک کھیل رہا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید